اتوار‬‮   27   جولائی   2025
 
 

شمالی وزیرستان: انسداد پولیو ٹیم پر دہشتگردوں کا حملہ، سیکیورٹی اہلکار شہید

       
مناظر: 869 | 1 Jun 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں انسداد پولیو ٹیم پر دہشتگردوں نے حملہ کردیا۔ سیکیورٹی فوسرز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ٹیم کو بحفاظت نکال لیا، تاہم فائرنگ کے تبادلے میں ایک جوان شہید ہوگیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ اسپن وام کے علاقے میں کی گئی۔ دہشتگردوں نے فائرنگ پولیو مہم متاثر کرنے کےلیے کی۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ انسداد پولیو ٹیم کو تحفظ فراہم کرنے کےلیے سیکیورٹی تعینات کی گئی۔ انسداد پولیو ٹیم کی حفاظت یقینی بنانے کےلیے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا جائزہ لیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے انسداد پولیو ٹیم کو بحفاظت نکال لیا۔ سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے دوران پاک فوج کے سپاہی ثاقب الرحمان شہید ہوئے۔ شمالی وزیرستان میں انسداد پولیو ٹیم کی حفاظت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے سپاہی ثاقب الرحمان کا تعلق مردان سے ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے خاتمے کےلیے علاقے میں کلیئرنس آپریشن شروع کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کےلیے پُرعزم ہیں۔ بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0