بدھ‬‮   23   اکتوبر‬‮   2024
 
 

پاکستانی اب گھر بیٹھے شناختی کارڈ بنوائیں

       
مناظر: 220 | 7 Jun 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرہ) کی جانب سے وفاقی دارالحکومت کے بعد کراچی میں بھی ’’نادرہ بائیکر سروس‘‘ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نادرا بائیکر سروس کے ذریعے قومی شناختی کارڈز کی اجراء اور تصدیقی عمل گھر پر بیٹھے بھی ممکن ہوگا۔ ذرائع کے مطابق اس سہولت کے تحت شہری نادرا کے عملے کو قومی شناختی کارڈز کے متفرق مراحل کیلئے گھروں پر بلواسکیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بائیکر سروس کے تحت سہولت کے دوران عام فیس کے مقابلے میں اضافی رقم ادا کرنا پڑے گی۔ ذرائع کے مطابق بائیکر سروس کا عملہ گھر پر شناختی کارڈ کی تجدید کے دوران انگھوٹوں اور سائل کی تصاویر سمیت دیگر مراحل مکمل کرے گا۔اس نئی سہولت سے شہریوں کو نادرا دفاتر میں انتظار کی زحمت سے نجات مل سکے گی۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ کراچی میں متعارف کروائی جانے والی سہولت کیلئے خواتین بائیک رائیڈرز کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی شناختی کارڈز بھی پرنٹ ہونے کے بعد شہریوں کے گھر پر نادرا بائیکر عملے کے ذریعے ڈیلیور کئے جائیں گے۔ واضع رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یہ سہولت کچھ عرصہ پہلے ہی متعارف کرائی جاچکی ہے اور ضرورت مند شہری اس سے استفادہ کررہے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0