منگل‬‮   29   جولائی   2025
 
 

جناح ہاؤس حملہ؛ ایجنسیوں کا اہلکار قرار دیا جانیوالا شرپسند پی ٹی آئی کارکن نکلا

       
مناظر: 409 | 7 Jun 2023  

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) جناح ہاؤس پر حملے میں ملوث ایجنسیوں کا اہل کار قرار دیا جانے والا شرپسند بھی پی ٹی آئی کا کارکن نکلا۔ لاہور میں جناح ہاؤس پر حملے میں مرکزی شرپسند سے متعلق بنایا گیا بھیانک پروپیگنڈا بے نقاب ہوگیا، شرپسند پی ٹی آئی کا کارکن نکلا، جس کا نام عمران محبوب ہے، اور اس حوالے سے اس کے بھائی عرفان محبوب نے بھی تصدیق کردی ہے۔ شر پسند شخص کو ایک مخصوص منصوبے کے تحت ابتدا ہی میں جناح ہاؤس بھیجا گیا، تاکہ اُس کے مخصوص انداز کو جواز بنا کر اسے ایجنسیوں کا اہل کار قرار دے کر جناح ہاؤس پر حملے کا سارا الزام سکیورٹی اداروں پر تھوپا جا سکے جب کہ شرپسند درحقیقت نجی ہوٹل کا ملازم اور سیاسی جماعت کے اہم کارکنان میں شامل ہے۔ عمران محبوب کے بارے میں سیاسی جماعت کی قیادت کے علاوہ دیگر سرغنوں کی جانب سے بھی ببانگ دُہل ایجنسیوں کا اہل کار قرار دیا گیا تھا۔ پی ٹی آئی نے عمران محبوب کو اپنے آفیشل ہینڈل سے جاری ویڈیو میں ایجنسیوں کا بندہ قرار دیتے ہوئے جھوٹا، بے بنیاد اور گمراہ کن پروپیگنڈا کیا تھا ۔ شرپسند عمران محبوب اس وقت قانون نافذ کرنے والے اداروں کی حراست میں ہے ، جسے پاکستان آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0