پشاور،جنوبی وزیرستان، باجوڑ،سوات(نیوزڈیسک )جنوبی وزیرستان میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں 2افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ باجوڑ میں آپریشن کے دوران کالعدم داعش کمانڈر ہلاک ہوگیا۔ دیگر کارروائیوں میں بھی 4دہشتگرد مارے گئے ،جنوبی وزیرستان کی تحصیل سرویکئی کے علاقے بروند میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکا ہوا ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جنوبی وزیرستان شبیر حسین شاہ کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق اور 2زخمی ہو گئے ۔دریں اثنا ایس پی سی ٹی ڈی امجد خان نے لوئر دیر میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ باجوڑ میں سی ٹی ڈی اور پولیس نے مشترکہ آپریشن کیا جس میں کالعدم تنظیم داعش کا کمانڈر سبحان عرف عثمان مارا گیا، دہشت گرد نے فورسز کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی، جوابی کارروائی میں مارا گیا، دہشت گرد سے اسلحہ اور دستی بم برآمد ہوئے ۔علاوہ ازیں سوات میں سی ٹی ڈی اور پولیس کی مشترکہ کارروائی کے دوران بنجوٹ واقعہ میں ملوث دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 3 دہشت گرد مارے گئے ، پولیس ذرائع کے مطابق بنجوٹ واقعہ میں گرفتار اہم ملزمان رفیع اللہ اور عصمت کی نشاندہی پر پہاڑی علاقے میں دھماکاخیز مواد اور دیگر شواہد کی تلاش کی جارہی تھی کہ وہاں موجود دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوگیا، جوابی فائرنگ میں 2 دہشت گرد موقع پر ہی مارے گئے جبکہ ذاکر نامی ایک اور دہشت گرد بھی مارا گیا،ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے ،ایس ایس پی سی ٹی ڈی پشاور کا شف آفتا ب عبا سی نے پر یس کانفرنس کر تے ہوئے بتایا کہ نو احی علاقے متنی میں کا لعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے چند دہشت گر دوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر سی ٹی ڈی پولیس پشاور اور سکیو رٹی فورسز کے جو انو ں نے مشتر کہ کا رروائی کر تے ہو ئے دہشت گر دو ں کے ٹھکانے پر چھاپہ ما را،پولیس کو دیکھتے ہی دہشتگردوں نے پولیس پرفائر نگ شرو ع کر دی جس پر پولیس نے جوابی فائر نگ کی ، ایک دہشت گر د ہلا ک جبکہ دو زخمی ہو گئے اور تین سا تھی تاریکی کا فا ئدہ اٹھا تے ہوئے فرارہو گئے ، دہشتگر دو ں کے قبضے سے 5کلوبارودی مواد،کلاشنکوف، دستی بم بھی برآمد کر لئے گئے ۔ انہوں نے بتایا کہ شینا نیٹ ورک اس وقت مختلف واقعات میں ملوث ہے جن کے خلاف کا رروائیا ں کی جا رہی ہیں۔