بدھ‬‮   30   جولائی   2025
 
 

حامد میر نے فارمیشن کمانڈرز کانفرنس کے اعلامیے کو کپتان کیلئے بری خبر قرار دیدیا

       
مناظر: 951 | 8 Jun 2023  

 

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) معروف اینکر پرسن اور صحافی حامد میر نے فارمیشن کمانڈرز کی کانفرنس کے اعلامیے کو عمران خان کے لیے بری خبر قرار دے دیا۔ٹوئٹر پر ان کا کہنا تھا کہ فارمیشن کمانڈرز کی کانفرنس کے اعلامیے سے پتہ چلتا ہے کہ فوج نے 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف فوجی عدالتوں میں مقدمات چلانے اور انہیں جلد انجام تک پہنچانے کا متفقہ فیصلہ کر لیا ہے اعلامیے میں کسی فرد یا جماعت کا نام شامل نہیں لیکن یہ اعلامیہ عمران خان کے لئے بری خبر ہے۔
واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زِیر صدارت جی ایچ کیو میں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں کور کمانڈرز، پرنسپل اسٹاف آفیسرز اور پاک فوج کے تمام فارمیشن کمانڈرز نے شرکت کی۔ کانفرنس کے شرکاء نے 9 مئی کے واقعات کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اپنے اس پختہ عزم کا اعادہ کیا کہ شہدا کی یادگاروں، جناح ہاؤس اور فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کو پاکستان آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت یقینی طور پر جلد از جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔اس موقع پر آرمی چیف نے کہا ہے کہ 9 مئی کے منصوبہ سازوں کیخلاف قانون کی گرفت مضبوط کرنے کا وقت آگیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0