لاہور(نیوز ڈیسک ) 9 مئی کو جناح ہاؤس حملے کا ایک اور شرپسند بے نقاب ہوگیا۔جناح ہاؤس لاہور پر حملے میں ملوث شرپسند کی شناخت حاشر خان درانی کے نام سے ہوئی ہے جو انصاف یوتھ ونگ لاہور کا انفارمیشن سیکرٹری ہے، شرپسند حاشر خان جناح ہاؤس پر دورانِ حملہ انقلاب کے نعرہ لگاتا رہا جس میں اس نے کہا کہ ’لوگو، انقلاب مبارک ہو، ہم فوجیوں سے جان چھڑائیں گے‘۔ شرپسند حاشر خان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ کور کمانڈر ہاؤس پر حملے کی منصوبہ بندی پہلے سے زمان پارک میں کی گئی، پی ٹی آئی قیادت نے منصوبہ بنایا جس میں یاسمین راشد، محمود الرشید اور شیخ امتیاز تھے۔
9 مئی کو جناح ہاؤس حملے کا ایک اور شرپسند بے نقاب، ٹاپ لیڈر شپ کا کچا چٹھا کھول دیا pic.twitter.com/o3MxpGdYUO
— Pyara Kashmir (@PyaraKashmir) June 8, 2023
شرپسند حاشر خان کا کہنا تھا کہ پہلے سے منصوبہ بندی کے تحت ہم نے حملہ کیا، عمران خان نے فوج کے خلاف ہمارےذہنوں میں جوبھرا تھا وہ اثرانداز ہوا، میں بھی حملے کے وقت وہاں موجود تھا اور میں نے بھی ویڈیو بنائی، لوگوں کو اُکسایا کہ انقلاب آگیا، جھنڈا لہرایا اور کہا کہ یہ کورکمانڈر ہاؤس نہیں بلکہ خان ہاؤس ہے۔ شرپسند نے مزید کہا کہ اس سب عمل کے دوران فوج کا رویہ بہت مثبت تھا اور ہماری فوج نے کسی عام شہری کو تنکا برابر بھی نقصان نہیں پہنچایا۔