اسلام آبا(نیوز ڈیسک ) حکومت پاکستان نے 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کو تارکین وطن پاکستانیوں تک بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث 500 سے زائد اوور سیز پاکستانیوں کی شناخت کرلی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کی کال ریکارڈ، سوشل میڈیا سرگرمی، ٹریول ہسٹری، مالیاتی لین دین، امیگریشن اسٹیٹس اور دیگر متعلقہ ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ مجرمان کی حوالگی کیلئے رابطہ کیا جائے گا اور ان کے خلاف فوجداری کارروائی کی جائے گی۔
سانحہ 9 مئی: تحقیقات کو اوورسیز پاکستانیوں تک بڑھانے کا فیصلہ
مناظر: 338 | 9 Jun 2023