بدھ‬‮   27   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

کالعدم ٹی ٹی پی ارکان کی شمالی افغانستان منتقلی پر طالبان اور پاکستان میں معاملات طے

       
مناظر: 363 | 14 Jun 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )افغان خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ارکان کی شمالی افغانستان منتقلی پر افغانستان اور پاکستان کے درمیان معاملات طے پاگئے ہیں۔ افغان خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی ارکان کی شمالی افغانستان منتقلی پر افغان طالبان رضامند ہوگئے ہیں اور طالبان حکومت کا پاکستان کے ساتھ ٹی ٹی پی ارکان کوشمالی افغانستان بھیجنے پر اتفاق ہوگیا ہے۔
افغان میڈیا کا دعویٰ ہے کہ طالبان اس بات کی یقین دہانی بھی کرائیں گے کہ ٹی ٹی پی پاکستان کیخلاف کارروائیوں میں ملوث نہیں ہوگی۔
افغان خبر ایجنسی نے طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اس وقت پناہ گزین خوست، کنڑ اور افغانستان کے سرحدی علاقوں میں مقیم ہیں۔ ٹی ٹی پی کےجنگجوؤں کو ڈیورنڈ لائن کے ساتھ شمالی افغانستان میں رکھا جائےگا، ڈیورنڈ لائن کے پار سے پناہ گزینوں کو دور دراز صوبوں میں لے جانے کا منصوبہ ہے، پناہ گزینوں کو دور دراز علاقوں میں لےجانےکامقصدانہیں ڈیورنڈ لائن سے دور رکھنا ہے۔افغان خبر ایجنسی کا دعویٰ ہے کہ ٹی ٹی پی کے ارکان کو طالبان شمالی افغانستان میں زمین دیں گے جبکہ پاکستان زرعی آلات اور آبادکاری کے سامان کی خریداری میں مالی معاونت کرے گا۔ افغان خبر ایجنسی کے مطابق ٹی ٹی پی کی رکنیت رکھنے والے پاکستانی باشندے افغانستان میں پناہ گزینوں کے طور پر رہ رہےہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0