اتوار‬‮   22   ستمبر‬‮   2024
 
 

پاک فوج کیخلاف مغلظات بکنے والے عادل راجہ کو لندن میں گرفتار کر لیاگیا

       
مناظر: 365 | 14 Jun 2023  

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) یوٹیوبر عادل راجہ کو لندن میں گرفتار کر لیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عادل راجہ کو پاکستان اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی اور اکسانے کے الزام پر گرفتار کیا گیا،عادل راجہ یوٹیوب پر پاکستانی اداروں کیخلاف نفرت انگیز مواد شیئر کر رہا تھا۔ یوٹیوبر کیخلاف پاکستان میں دہشت گردی اور بغاوت کا مقدمہ درج ہے۔
بتایا گیا ہے کہ عادل راجہ کو لندن میں بیٹھ کر نفرت انگزی اور اشتعال پھیلانے پر گرفتار کیا گیا،ان کیخلاف پاکستانی اتھارٹیز نے مختلف شکایات درج کرائی ہوئی ہیں،یوٹیوبر کیخلاف تازہ ترین شکایات 9 مئی سے متعلق کی گئی تھی۔ عادل راجہ اور ساتھیوں کیخلاف ریاست پاکستان مخالف جذبات ابھارنے کی شکایت درج ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل اداروں کے خلاف حملے پر اکسانے کے الزامات پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیخلاف کارروائی کا آغاز کیا گیا،عادل راجہ اور شاہین صہبائی سمیت دیگر کیخلاف تھانہ رمنا میں ایف آئی آر درج کی گئی۔

مقدمہ جی الیون کے رہائشی محمد اسلم کی درخواست پر دہشت گردی اور غداری کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔ ایف آئی اور میں کہا گیا کہ ملزمان نے بیرون ملک سے اداروں کیخلاف لوگوں کو اکسایا،ملزمان ملک کے اندر بغاوت اور انتشار پھیلا رہے تھے اور غیر ملکی ایجنسیوں کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں۔ یہاں یہ بھی واضح رہے کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے انسداد انتہاء پسندی یونٹ کی سوشل میڈیا پر لسانی منافرت پھیلانے اور اداروں کے خلاف پراپیگنڈہ کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں،انسداد انتہاء پسندی یونٹ نے 203 سوشل میڈیا اکاونٹس کو بند کرنے کے لئے ایف آئی اے کو خط لکھا تھا۔ ایف آئی اے نے 106 اکاونٹس بند کیے، ایسے افراد کے خلاف قانونی کارروائیاں بھی عمل میں لائی جارہی ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0