جمعہ‬‮   1   اگست‬‮   2025
 
 

سمندری طوفان کے پیش نظر پاک بحریہ کا ریسکیو آپریشن جاری

       
مناظر: 284 | 15 Jun 2023  

کراچی (نیو زڈیسک ) سمندری طوفان بپرجوائے کے پیش نظر متاثرہ علاقوں میں پاک بحریہ کا ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستان نیوی میرینز کی ٹیمیں سجاول، کیٹی بندر، شاہ بندر، کھاروچن میں خدمات انجام دے رہی ہیں ۔ ترجمان پاک بحریہ نے بتایا کہ چوھڑ جمالی اور جاتی کے نواحی گوٹھوں میں بھی امدادی سرگرمیاں سرانجام دی جارہی ہیں ، پاک بحریہ کی جانب سے اب تک 17 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔ ترجمان کے مطابق پاک بحریہ کی ریسکیو اور میڈیکل ٹیمیں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ واضح رہے کہ سمندری طوفان ’ بپر جوائے ‘ آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا اور کیٹی بندر سے ٹکرائے گا، طوفان کے پیشِ نظر ملک کے ساحلی علاقوں سے ہزاروں لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0