اتوار‬‮   22   ستمبر‬‮   2024
 
 

پاکستان کے ڈیفالٹ کر جانے سے متعلق عالمی ریٹنگ ایجنسی کا انتباہ

       
مناظر: 401 | 16 Jun 2023  

لاہور (نیوز ڈیسک ) پاکستان کے ڈیفالٹ کر جانے سے متعلق عالمی ریٹنگ ایجنسی کا انتباہ، موڈیز کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کرنے کیلئے صرف 2 ہفتے کا وقت باقی رہ گیا، ناکامی کی صورت میں معیشت پر شدید نتائج مرتب ہوسکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کے دیوالیہ ہو جانے کے خطرے کے حوالے سے اپنی رپورٹ جاری کی ہے، جس میں پاکستان کو واضح الفاظ میں ممکنہ صورتحال سے متعلق خبردار کر دیا گیا ہے۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے اپنی تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان کے پاس آئی ایم ایف کو 2.2 ارب ڈالر کی قسط جاری کرنے پر قائل کرنے کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے۔ چونکہ پاکستان کیلئے آئی ایم ایف کا قرض پروگرام 30 جون کو ختم ہو گا، اس لیے پاکستان کے پاس آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کرنے کے لیے صرف 2 ہفتے رہ گئے ہیں، پاکستان اس عرصے میں آئی ایم ایف پروگرام حاصل کرنے میں ناکام رہا تو پاکستانی معیشت پر شدید نتائج مرتب ہوسکتے ہیں، یہ ملک دیوالیہ ہو سکتا ہے۔

اس حوالے سے سابق وزیر خزانہ اور معروف ماہر معیشت ڈاکٹر حفیظ پاشا کی جانب سے بھی حکومت کو خبردار کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر حفیظ پاشا کے مطابق آئی ایم ایف کا پیکیج 3 نومبر 2022 کو مکمل ہونا تھا۔ 24 جون تک بجٹ پر نظر ثانی کر کے آئی ایم ایف سے معاملہ کرنے کا موقع موجود ہے۔ ڈیفالٹ کے قریب پہنچے ہوئے دنیا کے 11 ممالک میں پاکستان کا نمبر نواں ہے۔ خوراک میں مہنگائی 53 فیصد تک جانے کا خطرہ ہے۔ پاکستان کے پاس زر مبادلہ کے ذخائر ملکی ضرورت سے 16 ارب ڈالر کم ہیں۔ پاکستان کی سب سے بڑی مشکل ملٹی لیٹرل قرضے ہیں۔ زیادہ قرضہ انہی ذرائع سے حاصل کیا گیا۔ اس قرضے کی واپسی سب سے بڑا چیلنج ہے۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0