جمعہ‬‮   18   اکتوبر‬‮   2024
 
 

بھارتیوں کی جہالت ، والدین نے نومولود کا نام ’بپر جوائے‘ رکھ دیا

       
مناظر: 949 | 16 Jun 2023  

ممبئی (نیوز ڈیسک) قدرتی آفات کے دوران پیدا ہونے والے بچوں کا نام اسی آفت کے نام پر رکھنے کا رجحان بھارت میں بڑھتا جارہا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست گجرات میں نوزائیدہ بچی کا نام والدین نے ’بپر جوائے‘ رکھ لیا ہے۔ واضح رہے کہ مغربی ساحل کی طرف بڑھنے والے سمندری طوفان کو ’بپر جوائے‘ کا نام دیا گیا ہے۔ خاتون کے ہاں بیٹی کی پیدائش ایک ماہ قبل ہوئی تھی جو گجرات کے ضلع جاکھاؤ کی پناہ گاہ میں مقیم ہیں۔ نومولود کے والدین کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی بیٹی کا نام آنے والے سمندری طوفان کے بعد ’بپر جوائے‘ رکھنے کا فیصلہ کیا۔ واضح رہے کہ زلزلے اور طوفان جیسی قدرتی آفات کے نام پر بچوں کے نام رکھنے کا عجیب و غریب رجحان نیا نہیں ہے۔ اس سے قبل بھارت میں والدین نے نومولود کا نام ’کورونا وائرس‘ رکھا تھا جبکہ راجستھان میں ایک بچے کا نام ’لاک ڈاؤن‘ رکھ دیا گیا تھا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0