ہفتہ‬‮   2   اگست‬‮   2025
 
 

فرح گوگی کے خلاف شراب خانوں سے رشوت لینے کی تحقیقات شروع

       
مناظر: 652 | 18 Jun 2023  

 

لاہور (نیوز ڈیسک ) محکمہ اینٹی کرپشن نے فرح گوگی کے خلاف شراب خانوں سے رشوت لینے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ ایکسپریس نیوز “کے مطابق فرح گوگی کو منتھلی دینے والے محکمہ ایکسائز کے ای ٹی اوز کے خلاف شواہد مل گئے، سابق ای ٹی او مسعودوڑائچ فرنٹ مینز کے ذریعے فرح گوگی کے لیے ماہانہ رقوم جمع کرتے تھے اور انہوں نے ایکسائز انسپکٹروں پر مشتمل نیٹ ورک بنایا ہوا تھا۔ ایکسائز انسپکٹرز ملی بھگت کرکے شراب خانوں کو کوٹے سے کئی گنا زائد الکوحل کی فروخت کی اجازت دیتے رہے، الکوحل کی کوٹہ سے زائد فروخت کے بدلے ونڈ شاپس سے بھاری رشوت لی جاتی رہی، لاہور کے نجی ہوٹلز کی ونڈ شاپس سے ہر ماہ بھاری رقوم اکٹھی کرکے مسعود وڑائچ کو پہنچائی جاتی رہی ہیں۔
خیال رہے کہ محکمہ اینٹی کرپشن نے فرح گوگی کے ذریعے پوسٹنگ حاصل کرنے والے5 بیوروکریٹس کےخلاف پہلے ہی مقدمہ درج کررکھا ہے، جس میں سابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار، فرح گوگی اور بشری بی بی کے بیٹے ابراہیم مانیکا بھی نامزد ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0