بدھ‬‮   30   جولائی   2025
 
 

کالعدم بی ایل ایف میں پھوٹ پڑ گئی ،اہم کمانڈر نواز علی اندرونی لڑائی میں ہلاک

       
مناظر: 790 | 18 Jun 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) کالعدم دہشت گرد تنظیم بلوچ لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) کا کمانڈر نواز علی رند اندرونی لڑائی میں مارا گیا۔ نواز رند کی موت ہمسایہ ملک میں پراسرار حالات میں ہوئی، عسکریت پسند نوازعلی رند کا تعلق آواران سے تھا، جو 2014ء سے بی ایل ایف کا سرکردہ رکن تھا۔ بی ایل ایف کمانڈر نواز علی رند سیکیورٹی فورسز پر متعدد حملوں میں ملوث تھا۔ گلزار امام شمبے کی گرفتاری کے بعد عسکریت پسند گروپوں میں پھوٹ پڑ چکی ہے، بلوچ علیحدگی پسند تنظیموں کے اتحاد بی آر اے ایس کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ گھیرا تنگ ہونے سے دہشت گرد تنظیمیں اپنے ہی کمانڈرز کو مارنے لگی ہیں، کچھ دن قبل جماعت الاحرار کا کمانڈر سربکف مہمند بھی ایسے حالات کا شکار ہوا تھا۔ اس حوالے سے دفاعی تجزیہ کار بریگیڈیئر (ر) وقار نے کہا ہے کہ شمبے کی گرفتاری ہوئی تو اس نے نوجوانوں کو ہتھیار ڈالنے کا کہا، ایسی آرگنائزیشن میں بریک ہوتا ہے تو لیڈر شپ میں لڑائی ہوتی ہے۔ بریگیڈیئر (ر) حارث نواز کا کہنا ہے کہ ہماری کاؤنٹر ٹیررازم پالیسی کامیاب ہو رہی ہے، یہ گھبرائے ہوئے ہیں کہ کسی بھی وقت گھیرا تنگ ہو سکتا ہے، ان کا آپس میں اختلاف ہو گیا ہے
ان کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی ایجنسی ان کے قریب پہنچ چکی ہے، ان کے پاس دو ہی راستے ہیں، خود ہی لڑ کر مر جائیں یا ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہو جائیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0