ہفتہ‬‮   2   اگست‬‮   2025
 
 

ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا

       
مناظر: 202 | 19 Jun 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پاکستان میں عیدالاضحیٰ کب منائی جائے گی؟ اس بات کا فیصلہ آج ہو جائے گا۔ ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں منعقد ہو گا۔ چیئرمین مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اعلامیے کے مطابق وزارتِ مذہبی امور، سپارکو اور محکمۂ موسمیات کے نمائندے بھی مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی کے نمائندے بھی چاند دیکھنے کے لیے اجلاس میں شریک ہوں گے۔ ذی الحج کا چاند اگر آج نظر آ گیا تو عیدالاضحیٰ جمعرات 29 جون کو ہو گی اور اگر چاند نظر نہ آیا اور ماہِ ذیقعد 30 دن کا ہوا تو عیدالاضحیٰ 30 جون بروز جمعہ ہو گی۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0