پیر‬‮   18   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

گرمی کے ستائے عوام کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری ، کہاں کہاں بادل جم کر برسیں گے ؟ 

       
مناظر: 779 | 20 Jun 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) اسلام آباد، راولپنڈی، مری، لاہور، ملتان، کوئٹہ اور سکھر سمیت دیگر شہروں میں بارش کی پیشن گوئی محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ خیبر پختو نخوا، شمال مشرقی پنجاب اورآزاد کشمیر میں بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں موسم گرم رہنے کے ساتھ آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ مری، گلیات سمیت خطہ پوٹھوہار، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور لاہور میں بارش جبکہ نارووال، فیصل آباد، قصور، ساہیوال، اوکاڑہ، بہاولنگرمیں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ دیر، مالاکنڈ، سوات، کو ہستان، ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں دن کے اوقات میں موسم خشک اور شدید گرم رہے گا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0