ہفتہ‬‮   2   اگست‬‮   2025
 
 

پاکستان میں انسانی اسمگلرز کیخلاف بڑا ایکشن : یونان کشتی حادثے کا مرکزی ملزم گرفتار

       
مناظر: 333 | 21 Jun 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) نے انسانی اسمگلروں کیخلاف بڑا ایکشن کرتے ہوئے یونان کشتی حادثے کے مرکزی ملزم و انسانی اسمگلر کو وہاڑی سے گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق انسانی اسمگلروں کیخلاف گھیرا تنگ ہوگیا کردیا گیا ، پنجاب پولیس نے یونان کشتی حادثے کے مرکزی ملزم وانسانی اسمگلر کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ انسانی اسمگلنگ اور یونان کشتی حادثہ کے مرکزی ملزم ممتاز آرائیں کو وہاڑی سے گرفتار کیا گیا، ممتاز آرائیں سے واقعہ کے دوسرے مرکزی ملزم اسلم کا موبائل بھی برآمد کر لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے اہم دستاویزات، موبائل ڈیٹا سمیت اہم شواہد بھی برآمد کرلیے گئے ہیں اور مزید تفتیش کیلئے ایف آئی اے کے حوالے کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب ایف آئی اے لاہور نے لنک آفس یونان کی معلومات پر انسانی اسمگلنگ میں ملوث عابدحسین کوگرفتار کرلیا، ملزم عابد نے نوجوان کو یونان بھجوانے کیلئے پینتیس لاکھ روپے لیے تھے۔ ملزم کا بیٹا طلحہ شاہزیب پہلے سے گرفتارہے، ملزم کاتعلق شیخوپورہ سے ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0