بدھ‬‮   30   جولائی   2025
 
 

9 مئی واقعات: سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ گرفتار

       
مناظر: 651 | 22 Jun 2023  

ڈیرہ غازی خان (نیوز ڈیسک ) 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے پیش نظر سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر شاہینہ کھوسہ کو ڈیرہ غازی خان سے گرفتار کر لیا گیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم کو 9 مئی کو اسلام آباد ہائی کورٹ سے نیب نے رینجرز کی بھاری نفری کی مدد سے حراست میں لیا تھا، جس کے بعد ملک بھر میں پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے پرتشدد مظاہرے کئے گئے، عسکری، سرکاری اور نجی املاک پر حملے بھی کئے گئے۔ ڈیرہ غازی خان میں تھانہ گدائی پولیس نے 9 مئی کے واقعات پر پاکستان تحریک انصاف کی سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر شاہینہ کھوسہ کو گرفتار کرلیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر شاہینہ کھوسہ کیخلاف 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ درج ہے۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ مخصوص نشست پر پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے رکن پنجاب اسمبلی متخب ہوئی تھیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0