اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) وزیر اعظم شہباز شریف کی سربراہی میں ملکی معیشت کی بحالی کے لیے ایپکس کمیٹی قائم کردی گئی۔ کمیٹی میں خزانہ، دفاع، منصوبہ بندی، دفاعی پیداوار کے وزرا، پیٹرولیم کے وزیرِ مملکت، آرمی چیف اور دیگر عسکری حکام شامل ہوں گے۔ اس کے علاوہ وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی بھی شامل ہوں گے۔ معاشی بحالی کیلئے قائم ایپکس کمیٹی بیرونی سرمایہ کاری پر فریم ورک تیار کرے گی۔ پاکستان کی معاشی بحالی کا قومی پلان تیار، آرمی چیف نے مکمل حمایت کی یقین دہانی کرادی خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کی معاشی بحالی کا قومی پلان تیار کرلیا گیا اور اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل قائم کی گئی ہے، یہ کونسل غیر ملکی سرمایہ کاری کے راستے میں رکاوٹیں دور کرے گی۔ اعلامیے کے مطابق پاکستان کی معاشی بحالی کے قومی پلان کا مقصد ملک کو موجودہ معاشی مسائل اور بحرانوں سے نجات دلانا ہے، پلان کے تحت غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ ہموار کی جائے گی، زراعت، لائیو اسٹاک، معدنیات، کان کنی، آئی ٹی اور توانائی جیسے شعبوں کی صلاحیت سے استفادہ کیا جائے گا۔
وزیر اعظم کی سربراہی میں معیشت کی بحالی کیلئے ایپکس کمیٹی قائم، آرمی چیف بھی شامل
مناظر: 399 | 22 Jun 2023