بدھ‬‮   30   اکتوبر‬‮   2024
 
 

اللہ سے محبت ! ایک پاؤں سے معذور پاکستانی حج ادائیگی کیلئے مکہ پہنچ گیا

       
مناظر: 494 | 23 Jun 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) حج ادائیگی کے خواہشمند محمد شفیق نامی پاکستانی شہری نے اپنی معذوری کو بھی اپنے جوش، امید اور عزم پر حاوی نہ ہونے دیا اور حج ادائیگی کیلئے مکہ مکرمہ پہنچ گیا۔
مضبوط عزم اور استقامت کی بدولت 43 سالہ محمد شفیق بیساکھیوں کے ساتھ حج ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ پہنچ گئے ہیں۔
محمد شفیق 30 سال قبل بس حادثے کا شکار ہوئے تھے جس کے باعث ان کا پاؤں کاٹ دیا گیا تھا۔ عرب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد شفیق نے بتایا کہ کافی رقم بچانے میں کامیاب ہونے کے بعد اس سال حج کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ آیا ہوں۔ پاکستانی شہری کا مزید کہنا تھا کہ گھڑیاں گن رہا ہوں جب میدان عرفات میں خدا کے سامنے کھڑا ہوں گا، ’میں پُرجوش ہوں کہ اپنی بیساکھیوں کے سہارے شیطانوں (جمرات) کو خود پتھر ماروں گا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0