جمعرات‬‮   19   ستمبر‬‮   2024
 
 

پاکستان: نوجوانوں میں بڑی آنت کے کینسر کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں، وجہ کیا ہے ؟ 

       
مناظر: 336 | 24 Jun 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) قومی ادارہ برائے صحت اسلام آباد کے نیشنل کینسر رجسٹری نے سرطان کےکیسزکی پہلی جائزہ رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق مردوں میں سب سے زیادہ منہ، جگر، بڑی آنت، پھیپھڑوں اور پروسٹیٹ کا کینسر عام ہے جب کہ خواتین میں سب سے زیادہ چھاتی، اووری، منہ، سروسز اور پھربڑی آنت کینسر عام ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ بچوں میں خون کا کینسر اور نو عمروں میں ہڈیوں کا کینسر عام ہے،۔ رپورٹ کے مطابق کینسر کے کیسز میں 53.61 خواتین اور 46.7 فیصد مردوں کی تعداد ریکارڈ کی گئی ہے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہےکہ پنجاب میں 45.13، سندھ 26.83، کے پی 16.46 اور بلوچستان میں 3.52 فیصد کینسر کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں دوسرے نمبر پر منہ، تیسرے پر بڑی آنت، چوتھے پر جگر اور پانچویں پر پھپھیڑوں کا کینسر پایا گیا، پاکستان میں ہر چار افراد میں سے 3 افراد منہ کے کینسر کا شکار ہیں، سندھ، کے پی کے اور بلوچستان میں زیادہ نسوار کا استعمال منہ کے کینسر کا سبب بنتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 2019 سے 2015 تک 2 لاکھ 69 ہزار 202 کینسر کے کیسز کا جائزہ لیا گیا جس میں بتایا گیا ہےکہ غذا میں نمایاں تبدیلی سے کینسر میں اضافہ ہونے لگا ہے، پاکستان میں نوجوانوں میں بڑی آنت کے کینسر کے کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں اور بڑی آنت کے کینسر کی اصل وجہ فاسٹ فوڈ کا زیادہ استعمال ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0