ہفتہ‬‮   21   دسمبر‬‮   2024
 
 

اسلام آباد، پنجاب اور کے پی میں بارشوں سے 12 افراد جاں بحق اور 15 زخمی

       
مناظر: 357 | 26 Jun 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) اسلام آباد ، پنجاب،کے پی، بلو چستان اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں سے 12 افراد جاں بحق جب کہ 15 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی پنجاب، اسلام آباد ،خیبر پختونخوا ، بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں، آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ پری مون سون بارشوں کا سلسلہ 30 جون تک جاری رہے گا۔
پنجاب میں آسمانی بجلی گرنے سے 11 افراد جاں بحق ہوئے، لاہور میں شدید گرمی کے بعد شدید بارش ہوئی جہاں سب سے زیادہ بارش ائیر پورٹ اور اطراف میں ہوئی، بارش اور طوفان سے لاہور کے 150 سے زائد فیڈر ٹرپ کرگئے اور متعدد علاقوں میں بجلی معطل ہوگئی جب کہ گوجرانوالا، شیخو پورہ، نارووال اور سیالکوٹ میں بھی بارش ہوئی۔
بلوچستان کے علاقوں چمن، قلعہ سیف اللہ، موسیٰ خیل، کوہلو،قلات اور جھل مگسی میں بھی شدید بارش ہوئی جب کہ وادی زیارت اور گردونواح میں ژالہ باری ہوئی اس دوران سیلابی ریلےمیں بچہ بہہ گیا۔ کوئٹہ میں بھی بارش کے بعد کئی پول گر گئے جس کے نتیجے میں شہر کے بیشتر علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی۔ ادھر پشاور میں موسلا دھار بارش کے بعد اسٹیڈیم چوک میں پانی جمع ہو گیا، مالاکنڈ،سوات، چارسدہ، لوئر دیر،صوابی، مردان مانسہرہ میں بھی بارش ہوئی، بونیر میں چھت گرنے سے خاتون جاں بحق اور6 افراد زخمی ہوگئے۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0