پیر‬‮   23   ستمبر‬‮   2024
 
 

مناسکِ حج کا آج سے آغاز ، عازمین نماز ظہر سے پہلے مِنیٰ پہنچیں گے

       
مناظر: 496 | 26 Jun 2023  

 

مکہ مکرمہ (نیوز ڈیسک ) مناسکِ حج کا آغاز آج سے ہوگا، عازمینِ حج آج نماز ظہر سے پہلے مِنیٰ پہنچیں گے، مِنیٰ میں ان کے لیے خیموں کی بستی بسا دی گئی ہے اور ان کا آج کی رات قیام بھی مِنیٰ میں ہوگا۔
عازمین 9 ذی الحج کی صبح حج کے سب سے اہم رکن وقوف عرفہ کے لیے عرفات روانہ ہونگے، عازمین کی حفاظت کے لیے سعودی محکمہ شہری دفاع نے گیس سلنڈر رکھنے کی سختی سے ممانعت کی ہے، 90 ممالک سے 1300 شاہی مہمان عازمین بھی اس سال فریضہ حج ادا کر رہے ہیں۔
سعودی حکام کے مطابق جمعہ کے دن تک دنیا بھر سے 1.6 ملین عازمین سعودی عرب پہنچ گئے تھے، سعودی عرب کے اندر سے ہی حج ادا کرنے کے لیے حرم مکی پہنچنے والوں کی تعداد کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا ہے، سعودی حکام کو توقع ہے کہ رواں برس 160 ملکوں سے 20 لاکھ سے زیادہ عازمین حج ادا کریں گے۔
واضح رہے کہ حج سیزن میں مدینہ آنے والے عازمین حج آٹھ دن قیام کرتے ہیں بعدازاں مکہ روانہ ہو جاتے ہیں ، جو عازمین براہ راست مدینہ آتے ہیں ان کی واپسی جدہ سے ہوتی ہے جبکہ حج کے بعد آنے والے حجاج کی واپسی مدینہ سے ہی کی جاتی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال 1443 میں حجاج کرام کی تعداد کو 9 لاکھ 26 ہزار تک محدود رکھا گیا تھا، ان میں سے بیرون ملک سے آنے والے حجاج کرام کی تعداد 7 لاکھ 81 ہزار تھی، کورونا وبا سے قبل 2019 میں دنیا بھر سے تقریباً 25 لاکھ مسلمانوں نے جج ادا کیا تھا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0