مظفرآباد(نیوز ڈیسک )تشدد متاثرین کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن کے موقع پر کشمیری متاثرین کے ساتھ یکجہتی اور اور کشمیر میں بڑھتے ہوئے بھارتی سنگین مظالم کے خلاف مظفرآباد میں کشمیری حریت رہنما مشتاق احمد بٹ کی قیادت میں ایک زبردست احتجاجی مظاہرے اور ریلی کا انعقاد کیا گیا۔
ریلی میں حریت رہنما زاہد صفی،مشتاق احمد بٹ، ڈائریکٹر لبریشن کمیشن راجہ محمد اسلم، چیئرمین پاسبان حریت عزیر احمد غزالی، مرکزی رہنما پاکستان پیپلز پارٹی شوکتِ جاوید میر، چیئرمین یونین کونسل مظفرآباد اقبال اعوان ، کونسلر اقبال میر ،کونسلر ظہیر بخاری کے علاہ تحریک شباب المسلمین سٹوڈنٹس ونگ کے عہدیداران چیئرمین ریاض احمد اعوان ،مرکزی چیف آرگنائزر نصیر میر، وائس چیئرمین منیر احمد کونشی، جنرل سیکرٹری زبیر درانی، چیف آرگنائزر تحریک شباب المسلمین سٹوڈنٹس ونگ فیض اللہ درانی، میڈیا ایڈوائزر ارشد اعوان، سوشل میڈیا ایڈوائزر امتیاز اعوان ، پریزیڈنٹ شعبہ کالجز و یونیورسٹیز زبیر شاہ ، جنرل سیکرٹری شعبہ کالجز و یونیورسٹیز آصف درانی، پریزیڈنٹ چہلہ یونٹ اجمل چوہدری،نائب صدر اسامہ، پریزیڈنٹ کھلہ یونٹ راجہ محمد فیضان، پریزیڈنٹ مانکپیاں یونٹ ابرار میر، پریزیڈنٹ امبور یونٹ ادریس چوہدری،نائب پریزیڈنٹ حبیب اللہ میر، میڈیا ایڈوائزر احمد میر، جہلم ویلی یونٹ کے پریزیڈنٹ شبیر اعوان و دیگر نے خطاب کیا اسکے علاوہ مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماوں کے علاوہ نوجوانوں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔نوجوانوں کے ٹارچر متاثرین ، و آزادی کے حق میں اور بھارت مخالف نعروں سے مظفرآباد کی فضا گونجتی رہی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ بھارتی افواج 1947 سے کشمیری عوام پر بلعموم اور نوجوانوں پر بلخصوص ذہنی ، جسمانی اور نفسیاتی تشدد کرتی آرہی ھے تاکہ کشمیری عوام و نوجوانوں کو تحریک آزادی سے بیزار کیا جائے۔ بھارتی افواج تحریک آزادی کو کچلنے کے لیے تشدد کو ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہے ۔اس موقعہ پر مقررین نے اقوام متحدہ ، او آئی سی اور دیگر انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی مجرمانہ خاموشی کو توڑ کر کشمیری عوام کے حقوق کی پامالیوں اور ٹارچر سیلوں میں قید کشمیری بزرگوں اور نوجوانوں پر بدترین تشدد اور کشمیری نوجوانوں کے قتل عام ، گھروں اور جایدادوں پر جبری قبضے کا فی الفور نوٹس لے اور کشمیر میں تمام بنیادی،انسانی و مذہبی حقوق بحال کروانے اور مسئلہ کشمیر کوکشمیری عوام کے خواہش اور بین الاقوامی قراردادوں کے عین مطابق حل کروانے میں اپنا کردار ادا کریں ۔