بدھ‬‮   6   اگست‬‮   2025
 
 

عید پر دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، پنجاب کے تین شہروں سے 9 دہشت گرد گرفتار

       
مناظر: 626 | 27 Jun 2023  

 

لاہور(نیوز ڈیسک ) سی ٹی ڈی نے عیدالاضحیٰ پر دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ محکمہ انسداد دہشتگردی( سی ٹی ڈی) کے مطابق انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیوں کے دوران 3 شہروں سے داعش کی خاتون سمیت 9 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق انٹیلی جنس بنیادوں پر ملتان، بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان میں کارروائی کی گئیں جن میں گرفتار تمام دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشتگردوں میں عدنان، عبدالحلیم، شیراز، بلقیس، عمر بن خالد شامل ہیں، گرفتارخاتون کا لعدم داعش کے نیٹ ورک کی متحرک رکن ہے جب کہ دہشتگردوں سے دستی بم اورخودکش جیکٹ بنانےکاسامان بھی برآمد کیا گیا ہے۔
سی ٹی ڈی کا بتانا ہےکہ دہشتگرد عید الاضحیٰ پر دہشتگردی کا منصوبہ بنارہے تھے، ان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0