اسلام آباد (نیو زڈیسک ) بلوچستان کے ضلع شیرانی میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملے میں 4 اہلکار شہید ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق حملہ ضلع شیرانی کے علاقے دانہ سر کی چیک پوسٹ پر کیا گیا، سکیورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ میں ایک حملہ آور بھی مارا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہےکہ فائرنگ کے واقعےکے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے شیرانی میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملےکی مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ بزدلانہ کارروائیاں فورسز کے حوصلے پست نہیں کرسکتیں، سکیورٹی فورسز کی قربانیا ں قوم کے لیے مشعل راہ ہیں۔ عبدالقدوس بزنجو کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز پختہ عزم و حوصلے کے ساتھ ملک و قوم کا تحفظ یقینی بنا رہی ہیں۔
بلوچستان کے ضلع شیرانی میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ، 4 جوان شہید
مناظر: 854 | 2 Jul 2023