جمعرات‬‮   7   اگست‬‮   2025
 
 

جی ایچ کیو حملہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو ملزم نامزد کرنے کا فیصلہ

       
مناظر: 506 | 5 Jul 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پولیس نے 9 مئی کو جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) گیٹ اور حساس ادارے کے دفتر پر حملے کے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو بھی ملزم نامزد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو زیر تفتیش ملزمان کے بیانات کی روشنی میں ملزم نامزد کیا جائے گا، چیئرمین پی ٹی آئی پر حملوں کی منصوبہ بندی، کارکنوں کو اکسانے اور اشتعال دلانے کا الزام عائد کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی نامزدگی کا فیصلہ قانونی ماہرین سےمشاورت کےبعد کیا گیا، جی ایچ کیو گیٹ اور عمارات پر حملے کے مقدمات تھانہ آر اے بازار اور تھانہ نیوٹاؤن میں درج ہیں۔ خیال رہے کہ جی ایچ کیو حملہ کیس میں 100 سے زائد ملزمان گرفتار ہیں، اب تک تین خواتین ملزمانوں کی نشاندہی مکمل ہو چکی ہے ، مقدمہ میں ایک ملزمہ نے عدالت سے ضمانت حاصل کر رکھی ہے ،واقعہ کا مقدمہ دہشتگردی ایکٹ کے تحت درج ہے ،مقدمے میں سابق صوبائی وزیر راجہ بشارت بھی نامزد ملزم ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0