بدھ‬‮   30   جولائی   2025
 
 

9 مئی مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

       
مناظر: 874 | 7 Jul 2023  

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) لاہور میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کے 5 مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماؤں کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ 3 مقدمات تھانا سرور روڈ، ایک مقدمہ تھانا نصیرآباد اور ایک تھانا ماڈل ٹاؤن میں درج ہے۔ عدالت کی جانب سے جن رہنماؤں کے وارنٹ جاری کیے گئے ان میں پی ٹی آئی کے سابق رہنما فواد چوہدری بھی شامل ہیں۔ میاں اسلم اقبال، فرخ حبیب، تحریک انصاف کے چیئرمین کی بہنیں علیمہ خان، عظمیٰ خان اور بھانجا حسان بھی شامل ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما مراد سعید، علی امین گنڈاپور اور اعظم سواتی کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیے گئے۔ پولیس نے گرفتار نہ ہونے پر ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی استدعا کی تھی، انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0