بدھ‬‮   30   جولائی   2025
 
 

شانگلہ: لینڈ سلائیڈنگ، 8 بچے جاں بحق، مزید کی تلاش جاری

       
مناظر: 371 | 7 Jul 2023  

 

شانگلہ(نیوز ڈیسک ) صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع شانگلہ میں کرکٹ گراؤنڈ پر لینڈ سلائیڈ سے 8 بچے ملبے تلے دب کر جاں بحق ہو گئے ہیں جن کی نعشیں نکال لی گئی ہیں جب کہ مزید کی تلاش جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر شانگلہ حسن عابد نے کچھ دیر قبل کہا تھا کہ مرتونگ کے علاقے کز کلے میں ایک کرکٹ گراؤنڈ پر بچے کھیل رہے تھے کہ لینڈ سلائیڈ ہوگئی اور بچے اس کے نیچے دب گئے جن کو ریسکیو کرنے کے لیے آپریشن جاری ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق تین ایمبولینسز، 28 اہلکار اور ایک ایکسویٹرسرچ آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں جب کہ علاقہ مکین بھی ساتھ میں شامل ہیں۔ ڈپٹی کمشنر شانگلہ حسن عابد کے مطابق ریسکیو 1122 کی ٹیمیں امدادی سرگرمی میں مصروف ہیں جبکہ رورل ہیلتھ سینٹر مرتونگ سمیت تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پران میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ علاقے سے موصولہ اطلاعات کے مطابق مقامی افراد نے دعویٰ کیا ہے کہ ملبے تلے دبے بچوں کی ممکنہ تعداد 8 سے 10 ہے جب کہ مزید آپریشن جاری ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل 12 جنوری 2022 کو خیبرپختونخوا کے ضلع شانگلہ میں ایک گھر لینڈ سلائیڈ کی زد میں آگیا تھا جس کے نتیجے میں دو بچے جاں بحق ہوئے تھے جبکہ خاندان کے 9 افراد دب گئے تھے

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0