منگل‬‮   12   اگست‬‮   2025
 
 

تندور پر روٹیاں لگانے والا لڑکا لیکچرر بن گیا

       
مناظر: 896 | 8 Jul 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف سے جناح کنونشن سینٹر میں 5 گولڈ میڈل جیتنے والے محسن علی نے بھی ملاقات کی۔
وزیراعظم کو لیپ ٹاپ کی تقسیم کی تقریب میں نوجوان نے خوشگوار سرپرائز دے دیا، شہباز شریف نے محسن علی کو سینے سے لگا کر شاباش دی۔ وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے مطابق محسن علی اسی میو کالج میں لیکچرر ہے جس کے قریب تندور پر روٹیاں لگاتا تھا۔
شہباز شریف نے بطور وزیراعلیٰ پنجاب محسن علی جیسے سیکڑوں غریب نوجوانوں کی سرپرستی کی تھی، محسن علی نے پانچ گولڈ میڈل جیت کر پاکستانی نوجوانوں کو کامیابی کا راز سمجھایا ہے۔لیپ ٹاپ تقسیم کی تقریب میں نوجوان محسن نے تقریر کی اور بتایا وہ تندور پر روٹیاں لگاتا تھا، محسن کی ذاتی جدوجہد، حصول تعلیم اور زندگی میں کامیابی کے سفر پر کیس اسٹڈی پیش کی گئی۔
محسن نے بطور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے دیے تعلیمی وظیفے پر تعلیم حاصل کی، محسن آج میو کالج لاہور میں لیکچرر کے فرائض انجام دے رہا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نشست سے اٹھ کر نوجوان محسن کے پاس گئے اور سینے سے لگانے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے آپ جیسے نوجوانوں پر فخر ہے، اسی جذبے سے آگے بڑھتے رہیں، آپ کو مزید ترقی کرتے دیکھناچاہتا ہوں۔
وزیراعظم نے نوجوان کی بھرپور حوصلہ افزائی کی، وزیراعظم کے محسن سے ملنے کے دوران تقریب کے تمام شرکاء نے کھڑے ہوکر تالیاں بجائیں، کئی شرکاء کی خوشی سے آنکھیں نم ہوگئیں، شرکاء نے بھرپور تالیوں سے محسن کو داد دی۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0