اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بتایا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے 2 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک میں جمع کروا دیے گئے۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ سعودی عرب کی جانب سے اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں 2 ارب ڈالر کے ڈپازٹ آگئے ہیں، جس کے نتیجے میں پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 11.6 ارب ڈالر ہوگئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں وزیراعظم پاکستان، آرمی چیف ، عوام اور اپنی طرف سے سعودی قیادت اور ولی عہد محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، جو ہر موقع پر پاکستان کی مدد کرتے ہیں۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں مزید اچھی خبریں ملیں گی، اللہ تعالی پاکستان کا حامی و ناصر ہو، پاکستان کے معاشی معاملات میں استحکام آگیا ہے اور مزید بہتری و ترقی کی طرف جائیں گے۔
سعودی عرب نے اسٹیٹ بینک میں 2 ارب ڈالر جمع کرادیے
مناظر: 706 | 11 Jul 2023