ہفتہ‬‮   27   جولائی   2024
 
 

آرمی چیف نے بنوں آپریشن کو دہشتگردی کیخلاف حتمی جنگ کا نقطہ آغاز قرار دیدیا

       
مناظر: 966 | 24 Dec 2022  

 

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بنوں آپریشن کو دہشتگردی کے خلاف حتمی جنگ کا نقطہ آغاز قرار دیدیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق آرمی چیف نے وزیرستان اور ایس ایس جی ہڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جس سے واضح ہوا کہ بنوں آپریشن دہشتگردی کیخلاف حتمی جنگ کا نقطہ آغاز ثابت ہوگا ، دہشتگردوں کی بڑی تعداد میں ہلاکتوں کو کالعدم ٹی ٹی پی اپنا بڑا نقصان مانتی ہے ۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر شاہ نے وزیرستان ، ایس ایس جی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا تھا ، اس دورے کو فوج ، عوام اور دہشتگردوں کیلئے مضبوط پیغام کہا جا رہا ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق آرمی چیف نے واضح کیا کہ لڑائی کو دہشتگردوں کے گڑھ تک لے کر جائیں گے ، آرمی چیف نے ایس ایس جی کمانڈوز کو ماتھے کا جھومر قرار دیا جبکہ بنوں آپریشن میں یرغمال بنائے جانے کی صورتحال کو تاریخ کے کامیاب ترین آپریشنز میں لکھا جائے گا۔
نجی ٹی وی کے مطابق آرمی چیف کے عزم سے واضح ہوا بنوں آپریشن دہشت گردی کی جنگ کی آخری لڑائی کا نقطہ آغاز ثابت ہو گا۔خیال رہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی کی جانب سے ایک بار پھر ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے کا ماحول پیدا کیا گیا مگر بنوں آپریشن سے دہشتگرد ی کی صورتحال میں ڈرامائی اثرات مرتب ہوئے ۔ بڑی تعداد میں دہشتگردوں کی ہلاکت کو ٹی ٹی پی کی کمر ٹوٹنے سے تشبیہ دی جا رہی ہے ۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0