بدھ‬‮   13   اگست‬‮   2025
 
 

ضلع کرم میں فوج اور ایف سی طلب، متنازع زمین پر دفعہ 144 نافذ

       
مناظر: 436 | 12 Jul 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) خیبرپختونخوا حکومت نے ضلع کرم میں فوج اور ایف سی طلب کرلی۔ صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق ضلع کرم میں امن و امان کی صورتحال معمول پر آنے تک فوج تعینات رہے گی۔ محکمہ داخلہ نے بتایاکہ متنازع زمین پر ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔ محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ تنازع کے خاتمے کیلئے لینڈ کمیشن نےگزشتہ ماہ دومرتبہ ضلع کرم کادورہ کیا، لینڈ کمیشن کا رواں ہفتے تیسرا دورہ کرنے کا منصوبہ ہے۔ صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق جھوٹی خبریں پھیلانے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ صوبائی محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ کوہاٹ، اورکزئی اور ہنگو سے 30 رکنی جرگہ بھی کرم منتقل ہوگیا۔ محکمہ داخلہ نے اپیل کی کہ کرم کے عوام تنازع کے حل کیلئے ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ساتھ دیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0