بدھ‬‮   23   اکتوبر‬‮   2024
 
 

انسداد دہشتگردی عدالت نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے

       
مناظر: 901 | 13 Jul 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) اسلام آباد نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
چیئرمین پی ٹی آئی اور دیگر کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ رمنا میں 2 اور تھانہ گولڑہ میں درج ایک مقدمےکی سماعت ہوئی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے تھانہ رمنا میں درج مقدمات میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائرکی گئی۔
عمران خان کے وکیل سردار مصروف خان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے آج لاہور ہائی کورٹ پیش ہونا ہے،لاہور ہائی کورٹ میں پیشی کے باعث اسلام آباد پیش نہیں ہوسکتے۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات نے ریمارکس دیےکہ چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش ہونا پڑےگا۔ عدالت نے جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں عمران خان سمیت فرخ حبیب، شبلی فراز اور حسان نیازی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی سمیت دیگر ملزمان کو ذاتی حیثیت میں 19 جولائی کو طلب کرلیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0