منگل‬‮   19   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

بھارت کو بالغ نظری سے کام لیتے ہوئے کشمیریوں کو آزاد کرنا ہوگا: فردوس عاشق اعوان

       
مناظر: 246 | 13 Jul 2023  

 

لاہور(نیوز ڈیسک ) استحکام پاکستان پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بھارت کو بالغ نظری سے کام لیتے ہوئے کشمیریوں کو آزاد کرنا ہوگا۔
یوم شہدائے کشمیر پر اپنے بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ آج کا دن مقبوضہ کشمیر کی جدوجہد آزادی کے حوالے سے سنہرا اور یادگار دن ہے، پاکستانی قوم آج کے دن شہادت پانے والوں کی بہادری کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج کے دن بھارتی فوج نے ظلم کی داستان رقم کی تھی، بے گناہ انسانوں کا قتل نام نہاد سیکولر بھارت کی پیشانی پر بدنما داغ ہے، کشمیری شہدا آج بھی بھارتی فوج کے لئے ایک ڈراؤنا خواب ہیں۔
ترجمان استحکام پاکستان پارٹی نے کہا کہ تنگ نظر بھارتی فوج کے مظالم آج ابھی تک جاری ہیں، کشمیری غیور اور دلیر قوم ہے جبکہ بھارت بزدل مگر مکار دشمن ہے، جدوجہد آزادی کشمیر میں پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے۔
ڈاکٹر فردوس عاشق کا مزید کہنا تھا کہ نریندر مودی کی انسانیت دشمن سوچ نے مسئلہ کشمیر میں جلتی پر تیل کا کام کیا ہے، مودی کی موجودگی میں خطے میں امن نا ممکن ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0