بدھ‬‮   23   اکتوبر‬‮   2024
 
 

بجلی مہنگی کرنےکے بعدگیس کی قیمتوں میں بھی اضافےکی تیاریاں

       
مناظر: 333 | 15 Jul 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے بعدگیس کی قیمتوں میں بھی اضافے پرکام جاری ہے۔ ذرائع وزارت توانائی کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کو بتا دیا ہےکہ گیس کی قیمتوں پر ورکنگ جاری ہے۔ ذرائع وزارت توانائی کا کہنا ہےکہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہر صورت ہوگا کیونکہ اس حوالے سے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو لکھ کر دیا ہوا ہے، جائزہ لیا جا رہا ہےکہ کس سلیب کے صارفین کے لیےگیس مہنگی کی جائے۔ نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 4 روپے 96 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا
ذرائع کے مطابق ماہانہ 300 مکعب میٹر اور اس سے اوپر والے گھریلو صارفین کے لیے گیس پہلے ہی بہت مہنگی ہے، کوشش کی جا رہی ہےکہ آخری تین مہنگے ترین گیس سلیب کو نہ چھیڑیں۔ ذرائع وزارت توانائی کے مطابق اس وقت ماہانہ 300مکعب میٹر تک گیس کے استعمال پر فی ایم ایم بی ٹی یوقیمت 1100روپے ہے، ماہانہ 400 مکعب میٹر استعمال تک فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت 2000 روپے ہے، ماہانہ 400 مکعب میٹر سے زائد استعمال پر فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت 3100 روپے ہے، باقی تمام سلیبز اور سیکٹرز کے لیےگیس کی قیمت کی ایڈجسٹمنٹ ہوگی، کوشش کی جارہی ہے کہ باقی گھریلو صارفین پر کم سے کم بوجھ پڑے۔ ذرائع وزارت توانائی کا کہنا ہےکہ گیس کی قیمتوں میں اضافےکے لیے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی)کو تفصیلات آئندہ ہفتے پیش کیے جانےکا امکان ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0