\
بدھ‬‮   4   فروری‬‮   2026
 
 

پشاور کے علاقے حیات آباد میں ایف سی پر خودکش حملہ

       
مناظر: 480 | 19 Jul 2023  

پشاور (نیوز ڈیسک )  پشاور کے علاقے حیات آباد فیز 6 میں خودکش دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 10 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ایس پی کینٹ وقاص رفیق نے خود کش دھماکے کی تصدیق کی ہے جو فرنٹیئر کور (ایف سی) کی گاڑی کے قریب ہوا ہے، دھماکے کے نتیجے میں دو گاڑیاں تباہ ہوئیں۔ حملہ آورنے اپنی گاڑی ایف سی کی گاڑی سے ٹکرائی۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں 10 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں 7 سکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں، زخمیوں کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس اور سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا ہے اور واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کا ٹارگٹ سکیورٹی فورسز کے اہلکار تھے، زخمیوں میں سے 2 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔