لاہور(نیوز ڈیسک ) سی ٹی ڈی نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 4 دہشگردوں کو گرفتار کرلیا۔ محکمہ انسداد دہشتگردی ( سی ٹی ڈی) کے ترجمان کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کا تعلق کالعدم داعش اور کالعدم تحریک طالبان سے ہے، دہشتگرد راولپنڈی میں خطرناک حملےکی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ ترجمان نے بتایاکہ آپریشن کے دوران دہشتگردوں سے بارودی مواد، ڈیٹونیٹر اور فیوز برآمد کیے گئے ہیں جب کہ دہشگردوں کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش کی جارہی ہے۔
راولپنڈی: سی ٹی ڈی کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 4 دہشت گرد گرفتار
مناظر: 414 | 20 Jul 2023
