ہفتہ‬‮   16   اگست‬‮   2025
 
 

پشاور میں شدت پسندوں کی پولیس ناکے پر فائرنگ، 2 اہلکار شہید

       
مناظر: 531 | 20 Jul 2023  

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پشاور میں شدت پسندوں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔ پشاور کے مضافاتی علاقے ریگی ماڈل ٹاؤن کے پولیس ناکے پر موجود پولیس اہلکاروں پر شدت پسندوں نے فائرنگ کی جس سے 2 اہلکار موقع پر شہید جبکہ 2 زخمی ہوئے۔ ایس پی ورسک ڈویژن ارشد خان نے جیو نیوز کو بتایا کہ پولیس نفری تبدیل ہوتے وقت شدت پسندوں نے 30 میٹر کے فاصلے سے ناکے پر موجود پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی۔ فائرنگ سے ہیڈ کانسٹیبل واجد اور ڈرائیور فرمان شہید جبکہ کانسٹیبل فیروز اور سیار خان زخمی ہوئےجنہیں خیبر ٹیچنگ اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ افسوس ناک واقعہ رات پونے 12 بجے پیش آیا تھا۔ ذرائع کے مطابق فائرنگ واقعے کے بعد حملہ آور فرار ہوئے،پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0