اتوار‬‮   22   ستمبر‬‮   2024
 
 

پاکستان کی سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے تازہ واقعے کی شدید مذمت

       
مناظر: 220 | 21 Jul 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پاکستان نے سویڈن میں ہونے والے قرآن پاک کی بے حرمتی کے تازہ واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ گزشتہ ماہ 29 جون کو عید الاضحیٰ کے روز سویڈن میں مسجد کے سامنے قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے ملعون سلوان مومیکا نے آج ایک بار پھر پولیس کی سخت سکیورٹی میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی۔ سویڈن حکومت کی جانب سے ملعون سلوان مومیکا کو قرآن پاک کی بے حرمتی کی اجازت دینے پر عراق میں شدید عوامی ردعمل سامنے آیا اور مشتعل افراد نے عراق میں سویڈش سفارت خانے پر دھاوا بول کر توڑ پھوڑ کی اور سفارت خانے کی عمارت کو آگ لگا دی۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آزادی اظہار رائےکی آڑ میں مذہبی منافرت پر مبنی کارروائیاں ناجائز ہیں، عالمی قانون مذہب، عقیدے کی بنیاد پر امتیازی سلوک اور تشدد کو ممنوع قرار دیتا ہے۔ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ اسلاموفوبیا واقعات نے 2 ارب سے زائد مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے، عالمی برادری اسلامو فوبیا کارروائیوں کی مذمت کرے۔ پاکستانی دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ تمام ممالک مذہبی منافرت پھیلانے والوں کو الگ تھلگ کرنے کا آغاز کریں، توقع ہے سویڈش حکام اشتعال انگیزی کی کارروائیوں کو روکنے کے اقدامات کریں گے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0