بدھ‬‮   23   اکتوبر‬‮   2024
 
 

پاکستانیوں نے کشکول باہر اُٹھاکر پھینکنا ہے، ملک کو بحران سے نکال کر دم لیں گے: آرمی چیف

       
مناظر: 675 | 25 Jul 2023  

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے ہم نے فیصلہ کیا ہے پاکستان کو موجودہ بحران سے نکال کر دم لیں گے۔ خانیوال ماڈل ایگریکلچر فارم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا پاک فوج کو اپنی قوم کی خدمت کرنے پر فخر ہے، فوج عوام سے ہے اور عوام فوج سے ہے۔ سربراہ پاک فوج کا کہنا تھا سکیورٹی اور معیشت کا چولی دامن کا ساتھ ہے، ہم نے فیصلہ کیا ہے پاکستان کو موجودہ بحران سے نکال کر دم لیا جائےگا، پاکستانی غیرت مند، غیور اور باصلاحیت قوم ہے، تمام پاکستانیوں نے بھکاری کا کشکول باہر اُٹھاکر پھینکنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو تمام نعمتوں سے نوازا ہے، ہمیں دنیا کی کوئی طاقت ترقی کرنے سے نہیں روک سکتی، پاکستان میں زرعی انقلاب آکر رہے گا۔ جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا ہم اس ماڈل فارم کی طرز پر جدید فارم بنائیں گے جس سے چھوٹےکسان کو فائدہ ہو گا، گرین انیشیٹو کا یہ دائرہ کار پورے پاکستان تک پھیلایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست ماں کی طرح ہوتی ہے، عوام اور ریاست کا رشتہ محبت اور احترام کا ہے، آرمی چیف نے علامہ اقبال کا شعر پڑھ کر ملک و ملت کے ہر فرد کی ملکی ترقی میں اہمیت پر زور دیا۔ افراد کے ہاتھوں میں ہے اقوام کی تقدیر، ہر فرد ہے ملت کے مقدر کا ستارا

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0