اسلام آباد(نیوز ڈیسک )نیب کورٹ نے نوازشریف ،آصف زرداری اور یوسف رضا گیلانی کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس نیب کو واپس بھجوانے کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق احتساب عدالت نے فیصلے میں کہاہے کہ وکلا کے مطابق نیب آرڈیننس کے تحت 500 ملین سے کم مقدمات عدالتی دائرہ اختیار میں نہیں ،توشہ خانہ ریفرنس چیئرمین نیب کوواپس بھیجا جاتا ہے ۔ فیصلے میں مزید کہاگیاہے کہ نیب ریفرنس متعلقہ فورم کو بھجوائے ،احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے تفصیلی فیصلہ جاری کیا۔