اتوار‬‮   17   اگست‬‮   2025
 
 

جناح ہاؤس حملہ کیس: صنم جاوید کے شوہر عتیق ریاض بھی گرفتار

       
مناظر: 478 | 26 Jul 2023  

لاہور(نیوز ڈیسک ) پولیس نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کے شوہر عتیق ریاض کو بھی گرفتار کرلیا۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے عتیق ریاض کو شناخت پریڈ کے لیے جیل بھجوا دیا ہے۔ پولیس نے صنم جاوید کے شوہر عتیق ریاض کو چہرہ ڈھانپ کر انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا اور شناخت پریڈ کی اجازت طلب کی۔ عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے عتیق ریاض کو شناخت پریڈ کے لیے 6 دن کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔ عتیق ریاض کے وکیل کا کہنا تھاکہ عتیق ریاض کو صنم جاوید کیس کی پیروی کرنے کےباعث گرفتار کیا گیا۔ خیال رہے کہ پی ٹی آئی کی کارکن صنم جاوید 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کیس میں جیل میں قید ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0