نوشہرہ (نیوز ڈیسک ) نوشہرہ میں زمین کے تنازع پر 5 افراد کو قتل کردیا گیا۔ ڈی پی او عمر خطان کے مطابق یہ واقعہ نوشہرہ کے علاقے تنگی خٹک میں پیش آیا جہاں دو فریقین کےدرمیان زمین کے تنازع پر فائرنگ ہوئی جس میں 5 فراد جاں بحق ہوگئے۔ذرائع کے مطابق ڈی پی او نے بتایا کہ ریسکیو ریسکیو کی میڈیکل ٹیم نے لاشیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردی ہیں جب پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔