اتوار‬‮   26   اکتوبر‬‮   2025
 
 

افغان طالبان کی جے یو آئی کے ورکرز کنونشن میں دھماکے کی شدید مذمت

       
مناظر: 993 | 31 Jul 2023  

 

کابل (نیوز ڈیسک ) افغان طالبان نے باجوڑ ایجنسی میں جمعیت علمائے اسلام کے ورکرز کنونشن میں میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے جرائم کسی طور بھی جائز نہیں۔
خیبرپختون کے ضلع باجوڑ کے مرکز خار کے علاقے شنڈئے موڑ پر دھماکے میں اب تک 39 افراد جاں بحق اور 80 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ افغان طالبان نے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
دھماکے کے حوالے سے افغان طالبان نے بیان جاری کیا ہے کہ کہ امارات اسلامیہ دھماکے مذمت کرتی ہے، اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اپنی گہری تعزیت اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔
افغان طالبان نے شہداء کو جنت الفردوس اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے جرائم کسی طور بھی جائز نہیں ہیں۔