جمعرات‬‮   28   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

’پاکستان میں طیاروں کو کوئی خطرہ نہیں‘، سی اے اے کا ایاسا کی ہدایات پر سخت ردعمل

       
مناظر: 760 | 2 Aug 2023  

 

کراچی(نیوز ڈیسک ) پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے یورپی ایوی ایشن ایجنسی ایاسا کی ہدایات پر سخت ردعمل جاری کر دیا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی فضائی حدود دنیا کی تمام ائیر لائنز کے طیاروں کے لیے مکمل محفوظ ہے، ایاسا کی جاری ہدایات میں طیاروں کو اینٹی ائیر کرافٹ گنز اور میزائل کے خطرے کی بات مکمل طور پر بے بنیاد ہے۔ سی اے اے نے کہا کہ پاکستانی فضائی حدود کے متعلق 28 جولائی کو جاری یورپی ایوی ایشن ایجنسی کی ہدایات کو مکمل رد کیا جاتا ہے، پاکستان میں کوئی تنازع نہیں ہے، اس لیے طیاروں کو کسی قسم کا کوئی خطرہ نہیں۔ یورپی سیفٹی ایجنسی نے اپنی ائیر لائنز کو پاکستان کی فضائی حدود سے متعلق ہدایات جاری کر دیں
سی اے اے نے مزید کہا کہ برطانیہ نے بھی پاکستان کی فضائی حدود کو طیاروں کے لیے مکمل محفوظ قرار دیا ہے، برطانیہ کی برٹش ائیرویز پاکستان میں اپنا فلائٹ آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے، پاکستان میں تمام ائیر لائنز کے آپریشنز جاری ہیں، ایاسا کی پاکستانی فضائی حدود میں 26 ہزار فٹ سے نیچے طیاروں کو خطرے کی بات بھی من گھڑت اور بے بنیاد ہے۔
سی اے اے کا کہنا تھا کہ جرمنی اور فرانس سمیت یورپی ملکوں نے بھی پاکستانی فضائی حدود کو طیاروں کے لیے مکمل محفوظ قرار دیا ہے، پاکستان میں کسی بھی عنصر کو طیارہ شکن ہتھیاروں، خاص طور پر مین پورٹیبل ائیر ڈیفنس سسٹم طیارہ شکن میزائل سسٹم تک رسائی حاصل نہیں ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0