اتوار‬‮   22   ستمبر‬‮   2024
 
 

پاکستان کی بھارت کو مذاکرات کی پیشکش ، امریکہ کا رد عمل بھی سامنے آگیا

       
مناظر: 552 | 3 Aug 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بھارت کو مذاکرات کی دعوت دینے پر امریکا نے بھی مذاکرات کی حمایت کی ہے۔ گزشتہ دنوں اسلام آباد میں منرل سمٹ سے خطاب میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا تھا کہ تنازعات کے پُرامن حل پر یقین رکھتے ہیں، جنگیں مسائل کا حل نہیں، بات چیت سے آگے بڑھا جاسکتا ہے اور ہمیں اپنے وسائل عوامی مفاد پر خرچ کرنا ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ پاکستان اپنے ہمسائے سے بھی بات کرنے کے لیے تیار ہے مگر شرط یہ ہے کہ ہمسایہ بھی سنجیدہ معاملات میز پر بیٹھ کر حل کرنے پر تیار ہو۔ تاہم اب وزیراعظم شہباز شریف کی بھارت کو مذاکرات کی دعوت دینے پر ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کو براہ راست بات چیت کے ذریعے مسائل حل کرنے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے مسائل کا حل مذاکرات ہیں، بھارتیوں سے پرامن رہنے اورفسادات سے دور رہنے کی درخواست کرتے ہیں۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان سمیت کسی ملک کے سیاسی رہنما یا جماعت کی طرفداری نہیں کرتے، ہم آزاد،صاف اور شفاف انتخابات کی حمایت کرتے ہیں،۔ میتھیو ملر نے مزید کہا کہ پاکستان کو انسداد منشیات کیلئے سالانہ 40 لاکھ ڈالرز دیتے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0