جمعہ‬‮   27   دسمبر‬‮   2024
 
 

ہریانہ :کشیدگی برقرار،25سو مسلم خاندان علاقہ چھوڑگئے

       
مناظر: 700 | 4 Aug 2023  

گروگرام( مانیٹر نگ ڈیسک )بھارتی ریاست ہریانہ میں فسادات چوتھے روزبھی نہ رک سکے ۔گروگرام میں کشیدگی کے بعد کرائے کے مکانات اور جھونپڑیوں میں رہائش پذیر مسلمانوں کو ہندو انتہاپسندوں کی گھر خالی کرنیکی دھمکیوں کے بعد مسلمانوں کی بڑی تعداد علاقہ چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے لگی۔ کشیدگی کے باعث مزدوروں نے بھی گھروں کو واپس جانا شروع کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق گروگرام سے تقریباً25سو مسلم خاندان علاقہ چھوڑگئے ۔جماعت اسلامی کے وفد نے علاقے کا دورہ کیا اور رہنما نے کہاکہ مسلمانوں کو زبردستی علاقے سے بیدخل کیاجارہاہے ۔ نوح میں کرفیو کے نفاذ کے باعث لوگ اپنے گھروں تک محدود ہیں اور سڑکیں سنسان ہیں تاہم گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں چار نئے مقدمات درج کیے گئے ہیں۔گزشتہ چار دنوں میں تشدد کے واقعات پر کل 83 مقدمات درج ہوئے اور 165 افراد کو پولیس نے حراست میں لیا ہے ۔نوح سے ملحقہ راجستھان کے چار اضلاع میں کشیدگی برقرار ہے ،ضلع بھارت پور کے شہر بھیواڑی میں گوشت کی دکانوں پر ہندوؤں نے حملے کیے ۔ فسادات پر امریکا نے ردعمل میں لوگوں سے پرامن اور تشدد سے باز رہنے کی تاکید کی ہے ۔مسلم رہنما نے کشیدگی والے علاقوں میں اور کرفیو کے باعث مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ گھر میں ہی نمازجمعہ اداکریں،نماز کیلئے باہر نہ نکلیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0