بدھ‬‮   23   اکتوبر‬‮   2024
 
 

افغان حکومت سے دہشتگردی کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائی کا کہا جائے، فضل الرحمان

       
مناظر: 869 | 5 Aug 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ افغان حکومت سے کہا جائے کہ وہ پاکستان میں دہشت گردی کرنے والے ان عناصر کے خلاف کارروائی کرے جو پاکستان میں دہشت گردی کے ذمے دار ہیں۔
اسلام آباد میں قبائلی جرگے کے اختتام پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان ایک دوسرے کے ہاں دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام کیلئے مشترکہ حکمت عملی اپنائیں، ڈالروں کے بدلے پاکستان میں امن کو سبوتاژ کرنا بین الاقوامی ایجنڈا ہے۔
فضل الرحمان نے کہا کہ ہماری تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے، قبائلی جرگے نے باجوڑ دھماکے میں جانی نقصان پر دکھ کا اظہار کیا، جرگے نے دھماکے میں جاں بحق افراد کے اہلخانہ سے تعزیت کی، جرگے نے مختلف اضلاع میں دہشتگردی کے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا، جرگہ ان واقعات کو ریاست پاکستان کے خلاف خدشہ قرار دیتا ہے۔
سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ ریاستی ادارے بے گناہ عوام کے خلاف کارروائی کے بجائے سیاسی جماعتوں کے ساتھ سر جوڑ کر بیٹھنے کو ترجیح دے۔
انہوں نے کہا کہ جرگہ میں پاک افغان تعلقات موثر بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا، جرگہ نے قبائلی عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے وعدے پورے کرنے پر زور دیا، قبائلی علاقوں کے لیے اعلان کردہ فنڈز فوری جاری کیے جائیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0