بدھ‬‮   20   اگست‬‮   2025
 
 

چیئرمین پی ٹی آئی کی اٹک سے اڈیالہ جیل منتقلی کیلئے درخواست دائر

       
مناظر: 713 | 7 Aug 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اٹک جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھا کی جانب سے عمران خان کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی۔ نعیم پنجوتھا کی جانب سے دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں اے کلاس فراہم کی جائے، چیئرمین پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم کو جیل میں ملاقات کی اجازت دی جائے۔ درخواست میں یہ استدعا بھی کی گئی ہے کہ عمران خان کو ذاتی معالج، اہلخانہ اور پارٹی کے سینئر قائدین سے بھی ملاقات کی اجازت دی جائے۔یاد رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو دو روز قبل توشہ خانہ کیس میں 3 سال قید کی سزا اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا ہوئی تھی، عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد عمران خان کو لاہور سے گرفتار کر کے اٹک جیل منتقل کر دیا گیا تھا۔ گزشتہ روز وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے الزام عائد کیا تھا کہ عمران خان کو اٹک جیل میں 9 بائی 11 کی سیل میں رکھا گیا ہے اور انہیں سی کلاس دی گئی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0